ٹنڈومحمد خان:ڈکیتی کے الزام میں وکیل ساتھیوں سمیت گرفتار
ابراہیم ابڑو نے اعتراف جرم بھی کرلیا - فائل فوٹوٹنڈومحمد خان:کراچی سے لاپتہ ہونے والے وکیل ابراہیم ابڑو کو ٹنڈو محمد خان میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا،ابراہیم ابڑو نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
کراچی کے علاقے پپری سے دو روز پہلے لاپتہ ہونے والے سندھ ہائی کورٹ کے وکیل ابراہیم ابڑو کا پتہ چل گیا ہے، ابراہیم ابڑو اور 3 ساتھیوں کو ٹنڈو محمد خان میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس پی ٹنڈو محمد خان شیبر احمد سیٹھار کے مطابق ،ابراہیم ابڑو کا گروہ بینک سے پیسے نکلوانے والے افراد کا پیچھا کرکے انہیں لوٹتا تھا، پولیس نے 21 جون کو نجی بینک میں لوگوں کی ریکی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردی ہے۔
فوٹیج میں ابراہیم ابڑو ایڈووکیٹ واضح نظر آ رہے ہیں، پولیس نے ابراہیم ابڑو کی اعترافی ویڈیو بھی جاری کردی ہے جس میں ملزم نے بتایا کہ وہ بینک میں اندر جا کر پیسے نکالنے والوں کی ریکی کرتا تھا۔
ایس پی ٹنڈو محمد خان کے مطابق ،ملزمان نے 22 جون کو سکرنڈ، 23 جون کو بدین اور 28 جون کو ٹنڈو الہ یار میں وارداتیں کیں، ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم اور ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، متاثرہ افراد نے ابراہیم ابڑو کو شناخت کرلیا ہے۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے وکلا نے ابراہیم ابڑو کے اغوا کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔