بھارتی مظالم کےباوجود کشمیری آزادی کیلئے پرعزم ہیں،ملیحہ لودھی
فائل فوٹونیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے واضح کیا ہے کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری بیرونی قبضے سے آزادی کےلئے پرعزم ہیں، کشمیری رہنما کا ماورائے عدالت قتل حق خودارادیت کی تحریک کو دبانے کی کوشش ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ اپنی کئی قراردادوں میں کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ کر چکا ہے اور اس سے انکار نے کئی گھناؤنے جرائم کو جنم دیا ہے۔
ملیحہ لودھی نے گزشتہ ہفتے کشمیری رہنما برہان وانی کے قتل کو حق خودارادیت کی تحریک کو دبانے کی کوشش قراردیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود کشمیری آزادی کےلئے پرعزم ہیں۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور سلامتی کی ضمانت دے سکتا ہے،پاکستان کی مستقل مندوب نے جنرل اسمبلی میں اصلاحات پر بھی زور دیا، حق خوداردیت سے انکار حقوق انسانی کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔