لاہور:قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری
مجرم کو 21جولائی کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا - فائل فوٹولاہور کی مقامی عدالت نے قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے،مجرم کو 21جولائی کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر گجانہ نے سپرٹینڈینٹ کوٹ لکھپت کی درخواست پر قتل کے مجرم شیراز کے 21جولائی کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے، مجرم شیراز نے 2012میں بھولا نامی شحض کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
عدالت نے مجرم کو 2014میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد ہائیکورٹ ،سپریم کورٹ اور صدر پاکستان سے رحم کی اپیلیں کی گئیں جو مسترد ہو چکی ہیں، مجرم شیراز کو کوٹ لکھپت جیل میں 21جولائی کو پھانسی دی جائے گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔