قومی ایئرلائن نے حج آپریشن کا اعلان کردیا
حج آپریشن 4اگست سے 5ستمبر تک جاری رہے گا - فائل فوٹواسلام آباد:قومی ایئرلائن نے حج آپریشن کا اعلان کردیا،حج آپریشن 4اگست سے 5ستمبر تک جاری رہے گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ،حج آپریشن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مدینہ کیلئے روانہ ہوگی ۔
ترجمان کے مطابق ،کُل 120پروازوں کے ذریعے 50ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق ،حج کے لئے پروازیں کراچی ، لاہور، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ سمیت دیگرشہروں سے آپریٹ ہوں گی ۔
ترجمان کے مطابق، حجاج کی واپسی کیلئے آپریشن 17ستمبر سے شروع ہوکر 16اکتوبر تک جاری رہے گا ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔