امجد صابری قتل کیس:واردات میں استعمال موٹرسائیکل کا مالک گرفتار
امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت - فائل فوٹوکراچی:امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حساس اداروں نے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔
لیاقت آباد میں شہید کیے جانے والے معروف قوام امجد صابری کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،رات گئے حساس ادارے نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں کارروائی کی اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق، زیرحراست شخص کی موٹرسائیکل امجد صابری کے قتل میں استعمال کی گی تھی۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، تفتیس میں اہم پیش رفت کی متوقع ہے۔
ادھرکھارادرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان سے چھینی ہوئی موٹرسایئکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی معتدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ نارتھ ناظم آباد پولیس نے بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔