خان پورکےقریب مسافربس کی کارکو ٹکر،4 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2016 06:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

شکارپور میں خان پور کےقریب مسافر بس کی کار کوٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق،جمعے کے روز شکارپور میں خان پور کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس نے کار کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں کار میں موجود 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

 امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو کار سے نکال کر سول اسپتال شکار پور منتقل کردیا، ڈاکٹرز کے مطابق،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔