حلیمہ قتل کیس میں نامزد ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت مسترد

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2016 10:13am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کی مقامی عدالت نے حلیمہ قتل کیس میں نامزد ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

مقامی عدالت میں حلیمہ قتل کیس میں ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت میں سرکاری وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ابھی مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا گیا۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ حلیمہ کے قتل کے حوالے سے تفتیش جاری ہے تفتیش مکمل ہونے تک ملزمہ کوضمانت نہ دی جائے۔جس پرعدالت نےملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔