شیخ رشید نےوزیراعظم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس جمع کرادیا
فائل فوٹواسلام آباد:شیخ رشید نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس جمع کرا دیا۔
وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔
وزیر اعظم نے بیرون ملک اپنی آف شور کمپنیوں کو چهپایا اوراب وزیراعظم نے خود سمیت اپنے بچوں کے بهی اثاثے چهپا رہے ہیں۔ثبوت دیدیئے کارروائی نہ ہوئی توفیصلہ اگست میں سڑکوں پر ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن ارکان سمیت اوربهی بہت کچھ کرنے کے موڈ میں ہے،الیکشن کمیشن ارکان کے جو نام پیش کیے گئے ہیں وہ نواز شریف کے ذاتی ملازم ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ثبوت الیکشن کمیشن کودے دیئے ہیں۔ پاناما لیکس میں نام آنے پروزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے فعال ہوتے ہی وزیراعظم کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔