کشمیر سے یکجہتی:جماعت اسلامی کا24 جولائی کو مارچ کا اعلان

شائع 18 جولائ 2016 05:50am

جماعت اسلامی کا24 جولائی کو مارچ کا اعلان /فائل فوٹو جماعت اسلامی کا24 جولائی کو مارچ کا اعلان /فائل فوٹو

لاہور:کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی نے 24جولائی کو راولپنڈی سے بھارتی سفارت خانے کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ظلم کی انتہا ہوگئی ہے،جماعت اسلامی اگلے15 دن کشمیر سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائی گی۔

انہوں نے بتایا کہ 29 جولائی کو اس قومی مسئلے پر اے پی سی بھی بلائی جارہی ہے جس سے پہلے24 جولائی کو بھارتی سفارت خانے کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترکی جیسے حالات نہیں،پاک فوج جمہورت پسند فوج ہے جو ہر فورم پر ملک کا دفاع کررہی ہے۔