قائم علی شاہ کراچی میں کچے کے ڈھیرے پر برہم
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر پر برہم ہوگئے۔ کمشنر کراچی کو ہزاروں ٹن کچرا صاف کرنے کے لئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ صفائی نہ ہوئی تو ڈپٹی کمشنرز کیخلاف کارروائی ہوگی۔کراچی کا گند صاف کرنے کا وزیراعلیٰ سندھ کو اچانک خیال آگیا،۔اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شہر کی گندگی پر قائم علی شاہ برہم ہوگئے۔
اور اتنے جذبات میں آئے کہ کمشنر کو تین روز میں پورا شہر صاف کرنے کا حکم دے دیا،وزیراعلی سندھ نے حکم دیا کہکچرانہ اٹھانے پرمتعلقہ ڈی ایم سیز،ایڈمنسٹریٹراورڈپٹی کمشنرز کیخلاف کارروائی ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ انتظامی کمزوریوں کو ٹھیک کرکے ملازمین سے کام لیا جائے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ کراچی میں پانی چور آٹھ کروڑ روپے ماہانہ کماتے ہیں،واٹربورڈ ڈیڑھ کروڑروپے کی بلنگ کرتا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کےغیرقانونی کنکشنزکے کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیاجائےاورپانی چوروں کو گرفتار کیا جائے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔