اویس شاہ کی بازیابی،گورنراوروزیراعلیٰ سندھ کی چیف جسٹس کومبارکباد

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2016 06:22am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اویس شاہ کی بازیابی کواہم کامیابی قراردیتے ہوئے چیف جسٹس اوران کے اہل خانہ کومبارکباد ی اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی پر  گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنےٹیلیفون کرکے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کومبارکباد دی۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  گورنر سندھ نے سیکیورٹی اداکاروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔عشرت العباد نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کو3روزپہلے اغواءکاروں کی جگہ کا علم ہوا تھا۔

گورنرسندھ نے کہاکہ اویس شاہ کا اغواء کا سیکیورٹی اداروں کے لیے چیلنج تھا۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اویس شاہ کی بازیابی کواہم کامیابی قراردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ اوراہلخانہ کواویس شاہ کی بازیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اویس شاہ کے اہلخانہ صبرکا مظاہرہ کیا،گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ نے اویس شاہ کی بازیابی پرسیکیورٹی اداروں کومبارکباد دی ہے۔