چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کےبیٹے اویس شاہ بازیاب،گھر پہنچا دیاگیا
اویس شاہ ایڈووکیٹ کوکراچی میں رینجرز حکام نے گھر والوں کے حوالے - فائل فوٹوراولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کےبیٹےاویس شاہ کوبازیاب کرالیا ،اویس شاہ کو کراچی میں گھر پہنچا دیا گیاجبکہ ان کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو ٹانک کے علاقے سے کامیاب کارروائی کے بعد دہشت گردوں سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ اویس شاہ ایڈووکیٹ کوکراچی میں رینجرز حکام نے گھر والوں کے حوالے کر دیا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق، انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو فون کر کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ،چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کو ٹانک کے علاقے سے دہشت گردوں سے بازیاب کرایا گیا ان کی بازیابی کے لئے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا ۔ مقابلے میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے۔
چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی کے بعد انہیں دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔
اویس شاہ کو کلفٹن کے ساپنگ مال کے باہرسے 20 جون کو اغوا کیا گیا تھا ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔