سندھ میں رینجرکے اختیارات کی مدت ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2016 09:30am
رینجرنے اختیارات کے لئے وفاقی وزرات داخلہ سے بھی رجوع کرلیا - فائل فوٹو رینجرنے اختیارات کے لئے وفاقی وزرات داخلہ سے بھی رجوع کرلیا - فائل فوٹو

سندھ میں رینجرکے قیام اوراختیارات کی مدت ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے،رینجرنے اختیارات کے لئے وفاقی وزرات داخلہ سے بھی رجوع کرلیا ہے۔

کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے رینجرکے اختیارات کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔

حکومت سندھ رینجراختیارات میں توسیع سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کرسکی،ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرنے خصوصی اختیارات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ سے بھی رجوع کرلیا ہے۔

سندھ میں رینجرکے قیام کی ایک سالہ مدت بھی آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 27 جون کورینجرکے قیام میں ایک سال جبکہ  اختیارات میں 90 روزتوسیع کی سمری وزیراعلی سندھ کوارسال کی تھی،جس پرتاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

اس سے قبل مئی کے مہینے میں بھی رینجراختیارات میں توسیع کے مسئلہ پرلیت ولعل کا مظاہرہ کرنے سے کئی سوالات نے جنم لیا تھا۔