رحیم یارخان میں مبینہ پولیس مقابلہ،7 ڈاکوہلاک ،10فرار

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2016 09:24am
ہلاک ہونے والے ڈاکووں کا تعلق اندھڑگینگ سے ہے - فائل فوٹو ہلاک ہونے والے ڈاکووں کا تعلق اندھڑگینگ سے ہے - فائل فوٹو

رحیم یارخان:رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 7 ڈاکو ہلاک جبکہ 10 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ،رحیم یار خان میں 3 روز قبل اغواء ہونے والے شخص کی بازیابی کیلئے آج صبح پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ماہی چوک کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا تو گھر میں موجود ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی۔

جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ پولیس مقابلہ شروع ہوگیا۔مقابلے کے دوران ڈاکوؤں نے فورسز کی گاڑیوں پر راکٹ لانچر بھی فائر کیے۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 7 ڈاکو مارے گئےجبکہ ان کے 10ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکووں کا تعلق اندھڑگینگ سے ہےجبکہ مقابلے میں گینگ کا سربراہ خانو اندھڑ بھی مارا گیا ہے۔جو پولیس کو  متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔تاہم فرار ہونیوالے ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔