مووآن پاکستان پارٹی کے چیئرمین میاں کامران گرفتار

اپ ڈیٹ 20 جولائ 2016 05:51am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:مووآن پاکستان پارٹی کے چیئرمین میاں کامران کو پاک فوج کو بدنام کرنے اور انتشار پھیلانے کے مقدمے میں گرفتارکرلیا گیا۔

چیئرمین مووآن پارٹی میاں کامران کو پولیس نے آبپارہ سے گرفتارکرلیا ہے،میاں کامران پرفوج کوبدنام کرنے اورانتشارپھیلانے کا مقدمہ درج تھا،مووآن پارٹی نے مختلف شہروں میں پوسٹرزآویزاں کیے تھے۔

انتظامیہ نے پوسٹرزتودوسرے روزہی اتاردیئے تھے،میاں کامران مختلف شہروں کے گیسٹ ہاؤسز میں روپوش تھے،ان کے گرفتار والد کو رہا کردیا گیا ہے۔

کامران کے بڑے بھائی کوپولیس نے ملت ٹاؤن سے گرفتارکیا، چیئرمین مووآن پاارٹی کا تعلق فیصل آباد سے بتایا جاتا ہے،میاں کامران کی جماعت مووآن کے نام سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔