آزاد کشمیرمیں انتخابی مہم ختم ، پولنگ کل ہوگی
لاکھ 73ہزار586 ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے - فائل فوٹومظفرآباد:آزاد کشمیر مین انتخابی مہم ختم ہوگئی، پولنگ کل ہوگی، 26 لاکھ 73ہزار586 ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کی 41 نشستوں پرکل انتخابی دنگل ہوگا،انتخاب میں 26 لاکھ 586شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،انتخابات میں 26 سیاسی جماعتوں کے 219 امیدواروں سمیت 423 امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔
پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے درمیان کانٹے دارمقابلے کی توقع ہے،انتخابات کے موقع پرپاک فوج کے 22 ہزارجوان سمیت پنجاب پولیس ،خیبرپختونخوا پولیس،آزاد کشمیرپولیس اورایف سی کے 37 ہزارسے زائد اہلکارسیکیورٹی پر مامورکیے گئے ہیں۔
آزاد کشمیر کے 30 ہزار394سرکاری ملازمین پولنگ اسٹاف کے فرائض انجام دیں گے،انتخابی عملے کوفوج اورپولیس کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز،بیلٹ بکس اوردیگرانتخابی سامان آج تقسیم کیا جائے گا۔
انتخابی عملہ آج شام پولنگ اسٹیشنوں پرپہنچ جائے گا،پولنگ کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔