سندھ ہائیکورٹ نےانیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مستردکردی

اپ ڈیٹ 21 جولائ 2016 10:14am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران انیس قائم خانی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرعاصم حسین کیس میں انیس قائم خانی پربراہ راست کوئی الزام نہیں، انہوں نے نہ تودہشت گردوں کا علاج کرایا اورنہ ہی اس کے لئے ڈاکٹرعاصم کو فون کیا۔

 عدالت انیس قائم خانی کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا جس عدالت میں مقدمہ زیرسماعت ہے اس سے رجوع کریں ۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر حسین کیس میں پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی، ایم کیوایم کے رؤف صدیقی اوروسیم اختراورپیپلزپارٹی کے قادرپٹیل کی ضمانت میں توثیق منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا تھا ملزمان نے گرفتاری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ۔