کشمیریوں کی جدوجہدکودہشت گردی سےنہیں جوڑا جا سکتا،سرتاج عزیز
فائل فوٹواسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کوکشمیرمیں جائزہ مشن بھیجنے کا کہیں گے ۔کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کودہشت گردی سےنہیں جوڑا جا سکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پراسلحہ استعمال کررہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیرمیں 50 افراد شہید ، 3 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔
بھارتی فوج اسپتالوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کررہی ہے۔ انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتے ہیں ۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو کشمیرمیں اپنا جائزہ مشن بھیجنے کوکہیں گے ۔
بلاول بھٹوزرداری کے وزیراعظم نوازشریف کے حوالے سے بیان پرمشیرخارجہ نے کہاکہ نوازشریف اورنریندرمودی کے تعلقات ذاتی نہیں ، ریاستی ہیں ۔
مشیرخارجہ نے کہا کہ آئندہ ہفتے پاک افغان ڈی جی ایم اوزکے درمیان ملاقات ہوگی ۔ جس میں بارڈر مینجمنٹ پربات ہوگی ۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ کشمیرکے معاملے پرپاکستان کا موقف ہمیشہ واضح رہا ۔ چاہتے تھے بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں ۔ بھارت نہیں چاہتا کہ مذاکرات ہوں ۔
مشیرخارجہ نے کہاکہ کشمیریوں پربھارتی مظالم سےعالمی دنیا کوآگاہ کریں گے ۔ اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نےصورتحال کانوٹس لیاہے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔