سندھ :وی آئی پیز سے رینجرز سیکیورٹی واپس لینے کی ہدایت

شائع 21 جولائ 2016 01:52pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وی آئی پیز سے بھی رینجرز کی سیکیورٹی واپس لینے کی ہدایت جاری کردی ۔رینجرز اختیارات کی توسیع کا معاملہ تاحال غور طلب ہے اور سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں ۔

بعدا زاں اب وی آئی پیز سے رینجرز کی سیکیورٹی واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کا اجلاس بھی دبئی میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں رینجرز اختیارات کی توسیع کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں پی پی کی اعلیٰ قیادت شریک ہوگی جبکہ سابق صدر آصف زرداری بھی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے دبئی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ  بلاول بھٹو زرداری کی بھی اس اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔