ممبئی حملہ کیس:وزارت خارجہ کے ڈی جی آئندہ سماعت پر طلب
فائل فوٹواسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ممبئی حملہ کیس میں وزارت خارجہ کے ڈی جی کوآئندہ سماعت پرطلب کرلیا ۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی ۔ملزمان ذکی الرحمن لکھوی کے وکیل راجہ رضوان نے الفوز کشتی تک رسائی پربحث مکمل کرلی ۔ بھارتی گواہان کوپیش کرنے کے حوالے سے رپورٹ جمع نہ کرانے پرعدالت نے اظہاربرہمی کیا ۔
عدالت نے سوال کیا کہ ایف آئی اے نے بھارتی سفارتخانہ سے رابطہ کیوں نہ کیا؟ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے بحث کیلئے وقت کی استدعا کی ۔
عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت 27جولائی تک ملتوی کردی اوروزارت خارجہ کے ساؤتھ ایشین کے ڈی جی کوآئندہ سماعت پرطلب کرلیا ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔