کوئٹہ: سریاب مل کےقریب بم دھماکے میں 5افراد زخمی

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2016 10:03am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کوئٹہ :کوئٹہ کےعلاقے سریاب مل کےقریب بم دھماکے میں قبائلی رہنما کے 2 محافظوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ،نامعلوم افراد نے سریاب روڈ کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا، جو قبائلی رہنما کے قافلے کے گزرتے وقت پھٹ گیا۔

 دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما ہربیار ڈومکی کے 2 محافظ ، رکشہ ڈرائیور اور 2 بچے زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔