امجد صابری قتل:ٹارگٹ کلر کا اہم بیان

شائع 23 جولائ 2016 05:26am
امجد صابری قتل:ملزم کااعتراف جرم/فائل فوٹو امجد صابری قتل:ملزم کااعتراف جرم/فائل فوٹو

کراچی:امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلر اسد سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔

معروف قوال امجد صابری کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلر اسد سعید کو لیاقت آباد سے گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

 گرفتارملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے اہم انکشاف کئے ہیں اور اعتراف جرم کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس نے امجد صابری کے سر میں گولی ماری، جبکہ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب دو افراد موٹرسائیکل پر ریکی کر رہے تھے۔

 واضح رہے امجد صابری کے قتل میں 8ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں ہیں۔