کراچی:پولیس کی کارروائی،دومغوی بازیاب
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کرکے دو مغویوں کو بازیاب کرالیا۔
کراچی میں گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرکے دو مغویوں کو بازیاب کرالیا، پولیس کے مطابق دونوں مغویوں کو گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک10 سے اغواء کیا تھا۔
پولیس نے اغوا کاروں کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ادھر اتحاد ٹاؤن میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کر رہی تھی کہ ایک گاڑی کو رکھنے کا اشارہ کیا، گاڑی میں سوارافراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے محمد مگسی زخمی ہوگیا، جبکہ پولیس نے اس کے ساتھیوں کو زخمی سمیت گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان اسٹیٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔