دبئی میں کل پی پی کا اہم  اجلاس بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہوگا

شائع 23 جولائ 2016 08:41am

فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: پیپلزپارٹی کی قیادت کل یعنی اتوار کو دبئی میں سرجوڑ کر بیٹھے گی جس کی قیادت بلاول بھٹو زراری کریں گے۔اجلاس میں پاناما لیکس پرحکومت مخالف تحریک اورآزاد کشمیرانتخابات میں شکست کے اسباب کا جائزہ لیا جائے گا۔

موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پردبئی میں پیپلزپارٹی کا اہم ترین مشاورتی اجلاس اتوارکو بلاول بھٹوکی زیرصدارت ہوگا،اجلاس میں پاناما لیکس پررابطہ عوام مہم چلانے اورٹی آراوز پرصوبائی اسمبلیوں سے قرارداد منظورکرانے کی حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی۔

دبئی اجلاس میں آزاد کشمیرانتخابات میں شکست کے اسباب اورتحفظ پاکستان ایکٹ کی مدت ختم ہونے سمیت دیگرامور پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں سابق صدرآصف علی زرداری فریال تالپور،سید خورشیدشاہ،چوہدری اعتزازاحسن،فاروق ایچ نائک وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی شرکت کریں گے۔