اے آئی جی عاشر حمید لاہور میں سپرد خاک
اے آئی جی عاشر حمید لاہور میں سپرد خاک/فائل فوٹولاہور:اے آئی جی اسلام آباد عاشر حمید کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں پولیس کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
اسلام آباد پولیس کے ایڈیشنل آئی جی عاشر حمید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی، جس میں آئی جی پنجاب،سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ شریف ،پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہیں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔
عاشرحمید کی موت کی وجوہات جانے کےلئے تحقیقات جاری ہیں گزشتہ روز اسلام آباد پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد جسم کے نمونے فارنزک لیبارٹری لاہور بھجوادیئے گئے ہیں ۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ موت کچھ اور ہوئی تو پھر باقاعدہ مقدمہ درج ہوگا،پولیس نے دفعہ 174 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، عاشر حمید گزشتہ روز پولیس لائن ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے آفیسرز میس میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔