کراچی:کرنٹ لگنے سے جاں بحق نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

شائع 23 جولائ 2016 09:09am
کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ کے الیکٹرک عملے کیخلاف درج/فائل فوٹو کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ کے الیکٹرک عملے کیخلاف درج/فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کے الیکٹرک عملے کی مبینہ غفلت کے باعث کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یکم جولائی کوسرجانی ٹاؤن میں گیارہ ہزاروولٹ ہائی ٹینشن لائن گرنے کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان فیضان کی ہلاکت کا مقدمہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد فرقان اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں کےالیکٹرک کےعملے کو نامزد کیا گیا ہے۔

افسوسناک واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج اورتوڑپھوڑ میں کے الیکٹرک کی املاک کونقصان پہنچایا گیا تھا، تاہم پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی۔