سعودی عرب جانے والے مسافر کے پاس سے ہیروئن برآمد
فائل فوٹواسلام آباد:بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پراے ایس ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی ۔
وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک بھر میں منشیات اسمگلرز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس حکام نے چیکنگ کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق داؤد نامی ملزم کا تعلق ہنگو سے ہے، ملزم کوگرفتارکر کے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ،جہاں ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ائیر پورٹ سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں منشیات اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔