وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر کی صفائی کیلئے نئی تاریخ دے دی
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہر کی صفائی کیلئے نئی تاریخ دے دی/فائل فوٹوکراچی:وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شہر کی صفائی کیلئے نئی تاریخ دے دی ، کہتے ہیں کہ وزیربلدیات نے چھ ماہ کی مہلت مانگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رینجرزاختیارات کا پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ نےپرانی سبزی منڈی،جیل چورنگی،حسن اسکوئر،کارساز،بلوچ کالونی اورمحمودآباد میں نالوں اوردیگرمقامات پرصفائی کےانتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیربلدیات جام خان شورونے وزیراعلیٰ کی گاڑی کا اسٹیئرنگ سنبھالا اورمن پسند علاقوں کا دورہ کرادیا،جن علاقوں میں صفائی ہوئی تھی انہی علاقوں میں وزیراعلیٰ کولےجا کرسب اچھا دکھادیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ صفائی کے معاملے پرہم نے کسی کوبے وقوف نہیں بنایا،کراچی میں مکمل صفائی دویا تین روز میں ممکن نہیں،آئندہ چندماہ میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیربلدیات کا دورہ اچانک تھا وہ راستے میں ملے ۔
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرزاختیارات پرپارٹی قیادت سے مشاورت کیلئے دبئی جارہا ہوں ،دبئی مشاورتی اجلاس میں رینجرزاختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہرمیں امن وامان کیلئے پولیس اوررینجرزنے قربانیاں دی ہیں انہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔