مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی
فائل فوٹواسلام آباد:اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کیخلاف دھمکیوں اورشرانگیزتقاریرسے متعلق مقدمات میں سماعت 25جولائی تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد نصیر الدین نے مقدمات کی سماعت کی،ملزم مولانا عبد العزیز کے وکیل نے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کو جان کا خطرہ ہے اور انھیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔
دھمکیوں کی وجہ سے میرا موکل عدالت پیش نہیں ہو سکتا جس پرعدالت نے کہا کہ مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کرایا جائے۔
فاضل جج نے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کیوں دی جا رہی ہے،پولیس نے مولانا عبد العزیز کو چالان کے خانہ نمبر 2 میں رکھا ہے،عدالت نے ملزم کو طلب نہیں کیا،آپ عدالت میں بری کرنے کی درخواست دیں۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 25جولائی تک ملتوی کر دی ،مولانا عبد العزیز کیخلاف تھانہ آبپارہ میں دو مختلف مقدمات درج ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔