کراچی:انسداد پولیو مہم 25 سے 30 جولائی تک جاری رہے گی

شائع 23 جولائ 2016 10:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں انسداد پولیو مہم 25 جولائی سے 30 جولائی تک جاری رہے گی ،مہم کے دوران تقریباً22 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیاہے۔

کمشنرکراچی اعجازاحمد کی زیرنگرانی پہلی پولیو مہم 25 جولائی سے 30 جولائی تک شہربھرمیں کی جائے گی۔ جس میں بائیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، شہر بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے پولیس ، رینجرز کے علاوہ حساس علاقوں میں کمانڈوز کی مدد بھی لی جائے گی۔

 سیکیورٹی کو موثر اور فول پروف بنانے کے لئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ڈی آئی جی سے کہا کہ وہ اپنے علاقے میں پولیو مہم کی نگرانی کریں ۔