اے آئی جی عاشر حمید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

شائع 23 جولائ 2016 11:00am

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد کے پمز اسپتال نے اے آئی جی عاشر حمید کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی  گئی ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اے آئی جی کی موت کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا ،تاہم بعض ادویات کے زائد مقدار میں استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

پمزاسپتال کے ذرائع کے مطابق عاشر حمید کی موت کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا،عاشر حمید کا اینٹی ڈپریشن ادویات استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے تاہم عاشر حمید کے معدہ میں کوئی نشہ آور چیز نہ تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت لاش ملی اس وقت موت کو10 گھنٹوں سے زائد کا وقت ہوچکا تھا،عاشر حمید کے معدہ میں خون جمع ہوچکا تھا،زمین پر گرنے کی وجہ سےدائیں آنکھ سوجی ہوئی تھی اور آنکھ کالی ہوچکی تھی،بائیں آنکھ میں فریکچر تھا،جبکہ عاشر حمید کے چہرے کی ایک ہڈی فریکچر ہے۔

شک ہےعاشر حمید کا زمین پر گرنے سے قبل بیڈ سے چہرہ بھی ٹکرایا،خون میں مسکن آور ادویات کی مقدار جاننے کے لئے خون کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

 عاشر حمید کے دل، معدے،گردے، جگر،  پھیپھڑوں اور آنتوں کے نمونے حاصل کرلئے گئے،موت کی وجہ جاننے کے لئے نمونے فرانزک لیب لاہور بھجوادیے گئے ہیں۔