دھرنوں کی دھمکیوں والے عوامی فلاح پر توجہ دیں،شہباز

شائع 23 جولائ 2016 02:27pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کی دھمکیاں دینے والے اپنے صوبوں میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی طرف توجہ دیں۔

لاہور میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن سے میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات اور انکے اساتذہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے صوبوں میں تعلیم کے فروغ، صحت عامہ کی سہولیات، ڈاکٹرز اور نرسز کی اعلی تربیت کیلئے دھرنا دیں تو وہ بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے منصوبوں کو تاخیر کا شکار کرنے اور ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی نیت سے دیئے جانے والوں دھرنوں کو عوام مسترد کر دیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے تمام تر الزامات اور گھٹیا طریقے سے انتخابی مہم چلانے کے باوجود کشمیری عوام نے حکمران جماعت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔کشمیر میں نواز لیگ کی فتح قومی سوچ کی عکاس ہے۔