پاناما لیکس،عمران خان کی بابر اعوان سے ملاقات

شائع 23 جولائ 2016 02:35pm

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے سینٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی ، ملاقات میں عمران خان  کا کہنا تھا کہ غیرقانونی اقدامات پر وزیراعظم کو ہر صورت عدالتوں کاسامنا کرنا پڑیگا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سینٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ چالیس منٹ سے زائد ہونے والی ملاقات میں ملکی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر عمران خان نے کہا کہ ملاقات میں پانامہ لیکس، وزیر اعظم کی نااہلی پر بابر اعوان سے قانونی مشاورت کی ہے۔ نواز شریف اور انکے اہل خانہ کا نام پانامہ لیکس میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پئسہ غیر قانونی طریقے سے باھر بھیجا گیا ہے۔ غیرقانونی اقدامات پر وزیراعظم کو ہر صورت عدالتوں کاسامنا کرنا پڑیگا۔

 ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی آئین کے مطابق نااھلی ثابت ہو تی ہے۔ عمران خان کا کرپشن اور وزیراعظم کے خلاف نااھل ہونے کا موقف درست ہے۔ قانون اور آئین سے کوئی ماورا نہیں۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین بھی موجود تھے۔