کشمیر پر حکومتی رویئے سے سراج الحق نالاں

شائع 23 جولائ 2016 04:30pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی رویے نے ثابت کردیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حکمرانوں کا نہیں پاکستانی قوم اور کشمیریوں کا ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ساڑھیوں اور آموں کے تبادلے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔حکومتی رویے نے ثابت کیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حکمرانوں کا نہیں پاکستانی قوم اور کشمیریوں کا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ سید علی گیلانی اورحریت قیادت کو یقین ہے کہ پاکستان کے عوام حکمرانوں کی بزدلانہ پالیسیوں کا حصہ نہیں۔

 امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قومی دولت لوٹنے والے احتساب سے بچ نہیں سکتے،کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کو ملک سے فرار کا موقع نہیں مل سکے گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرکے مثال قائم کریں تاکہ دوسروں کا بھی احتساب ممکن ہوسکے۔