ایدھی کو نوبل انعام،خورشید شاہ کا خط
فائل فوٹواپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ناروے کی نوبل کمیٹی سے عبدالستار ایدھی مرحوم کو نوبل انعام دینے کیلئے خط لکھ دیا۔
خورشید شاہ نے ناروے کی نوبل کمیٹی کو خط ارسال کیا ہے۔جس میں ان کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی،عبدالستار ایدھی نے رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کی۔اپنے خط میں انہوں نے مزید کہاکہ عبدالستار ایدھی نه صرف ایک عظیم انسان بلکه ایک بڑے سماجی کارکن تھے،ایدھی نے پاکستان میں ایک بڑا فلاحی اداره بغیر کسی نفع کے ایدھی هوم کے نام سے قائم کیا۔
خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس ادارے نے لاکھوں لوگوں کو سهولیات دیں, ایدھی فاؤنڈیشن نے میڈیکل کیئر, بے گھر افراد کو چھپانے کے لئے چھت فراهم کرنے سمیت دیگر رفاهی کاموں میں خدمات انجام دیں،ان کی گرانقدر خدمات کے صلے میں نوبل انعام دیا جائے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔