سکھر :مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں
فائل فوٹوسکھر:سکھر میں روہڑی اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئی ہیں، حادثے کے بعد ٹریک پر آمد و رفت معطل ہونے سے اندورن ملک چلنے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے۔
کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہونے والی مال گاڑی اپنی منزل پر رواں دواں تھی کہ اچانک روہڑی اسٹیشن کے قریب اسکی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، جس کے نتیجے میں بوگیوں میں بھرا فرنس آئل ٹریک پر بہہ گیا۔
حادثے کے اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی، جس کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والی عوام ایکسپریس اورپاکستان ایکسپریس متاثر ہوئیں،دوٹرینوں کو پنوں عاقل اورمنڈو ڈیرو اسٹیشن پرروک لیاگیا۔ٹریک کی مرمت اور بوگیوں کو ہٹانے کا کام کام جاری ہے ۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے ٹریک کو جلد بحال کردیا جائےگا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔