راجن پور:سی ٹی ڈی کی کارروائی،5مبینہ دہشت گرد ہلاک
دہشت گرد پنجاب میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے - فائل فوٹوراجن پور :راجن پور میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)نے ایک کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیاجبکہ 3 فرار ہوگئے۔ دہشت گرد پنجاب میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ،راجن پور کی تحصیل روجھان میں انڈس ہائی وے کے قریبی علاقے کھڑد چوک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
سی ٹی ڈی ملتان اور راجن پور کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئےجبکہ ان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ،ایک آٹو میٹک رائفل اور دو ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلئے گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق 2 کالعدم تنظیموں سے تھا جو پنجاب کی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔