خیبرایجنسی میں 5روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2016 06:55am
دولاکھ 21ہزاربچوں کو پولیو سےبچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے - فائل فوٹو دولاکھ 21ہزاربچوں کو پولیو سےبچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے - فائل فوٹو

پشاور:خیبرایجنسی میں 5روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع کردی گئی،2لاکھ 21ہزاربچوں کو پولیو سےبچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت ذرائع کےمطابق ،خیبرایجنسی بھرمیں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع کردی گئی ہے،مہم کےدوران 2لاکھ 21 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے دروان 550 پولیو رضا کار ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پو لیو کے قطرے پلائیں گے جن کی سیکیورٹی کیلئے ایک ہزارسےزائد خاصہ دار فورسز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔