پیپلز پارٹی نے سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ کرلیا

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2016 09:11am
ناسازگی طبعیت کے باعث قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہوجائیں گے - فائل فوٹو ناسازگی طبعیت کے باعث قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہوجائیں گے - فائل فوٹو

دبئی:پیپلز پارٹی نے سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، ناسازگی طبعیت کے باعث قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہوجائیں گے۔

نئے وزیراعلیٰ کیلئے مراد علی شاہ کا نام زیر غور ہے، تاہم قرعہ فعال آصف زرداری کے قریبی ساتھی آغا سراج درانی کے نام بھی نکل سکتاہے۔ حتمی فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

دبئی میں سندھ کی قسمت کا بڑا فیصلہ کرلیا گیا،پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل کرنے پر اتفاق کرلیاان کی جگہ صوبائی وزیرخزانہ مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کا امکان ہے،آ صف زرداری اور بلاول بھٹو نے ان کے نام پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

https://youtu.be/5iwAkkB2fVE

سندھ کی وزرات اعلیٰ پر 8 سال سے موجود قائم علی شاہ اب گھر جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق ،قائم علی شاہ کو ہٹائے جانے کی وجہ ان کی ناسازی طبیعت ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم علی شاہ نے خود بھی فیصلے کو سراہا ۔

ذرائع کے مطابق ،وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کیلئے مراد علی شاہ کے علاوہ بھی چند نام زیر گردش ہیں ،جن میں نثار کھوڑو، منظور وسان اور آغا سراج درانی شامل ہیں۔

اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ خود وزیراعلٰی سندھ بھی موجود تھے،سہیل انورسیال، فریال تالپور، فاروق ایچ نائیک، لطیف کھوسہ اور رحمان ملک بھی اجلاس میں شریک تھے۔

پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے بلاول بھٹو دبئی سے واپس آکر پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ آج کراچی پہنچ کر گورنر سندھ کو استعفیٰ پیش کریں گے،نئے وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب کیلئے، جمعرات یا جمعہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔