پاک چین اقتصادی راہداری، بحریہ کی ذمے داری میں اضافہ قرار

شائع 25 جولائ 2016 05:53pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ کی تکمیل سے پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں کئی گُنا اضافہ ہوجائےگا۔

کراچی میں پاک بحریہ کی جنگی مشقیں ''شمشیر بحر''کی افتتاحی تقریب میں جنرل راشد محمود نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اس موقع پر وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشقوں کے مقاصد اورحالیہ خطرات میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

 جنرل راشد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ عہد ِ حاضر کی دنیا میں پیچیدگی، خطرات اور شکوک و شبہات سے نمٹنے کیلئے جنگی مشقوں کا باقاعدگی سے انعقاد بہت اہم ہے۔