کراچی میں 6روزہ انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز
پولیو ورکرز بنا سیکیورٹی کے کام کرنے پر مجبور - فائل فوٹوکراچی:کراچی میں 6روزہ انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے۔ گزشتہ روز گلبہار کی یوسی ون میں پولیو ورکرز بنا سیکیورٹی کے کام کرنے پر مجبور ہیں۔
شہرقائدمیں 6روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا جو30جولائی تک جاری رہے گی۔انسدادپولیومہم میں شریک رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے بلندوبانگ دعوے توبہت کئے گئے لیکن عملاکچھ نہ ہوسکا۔
حساس ترین علاقے گلبہار میں خواتین پولیو ورکرز بنا پولیس اور رینجرزکی سیکیورٹی کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر مہم میں شریک ہیں۔
پولیورضاکارکہتی ہیں کہ دہشت گردی کا خطرے کے باوجود سیکیورٹی نہ دی گئی جبکہ والدین بھی بچوں کو پولیوسے بچاوکے قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔8 لاکھ 65 ہزاربچوں کوگھرگھرجاکرپولیوسے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے 2ہزار743 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے ضروری ہیں تاہم رضاکاروں کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی ہونے چاہیں ۔
ضلعی انتظامیہ کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ کمشنرکراچی کے پاس وقت نہ ہونے کے سبب پہلی مرتبہ مہم کمشنرکی جانب سے افتتاح کے بنا ہی شروع کی گئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔