کیپٹن سرورشہید کوجام شہادت نوش کئےآج 68 برس ہوگئے
فائل فوٹولاہور:ملک کا پہلا اعلی ترین فوجی اعزاز، نشان حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کو وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کئے آج 68برس ہوگئے۔
سب سے پہلے نشان حیدر کا اعزاز پانے والے کیپٹن سرورشہید کی 68ویں برسی آج منائی جارہی ہے،کیپٹن راجہ محمد سرورشہید 10 نومبر 1910 کو گوجر خان کی تحصیل سنگھوری میں پیدا ہوئے، 1929میں فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی۔
اپریل 1944 کوانڈین ملٹری اکیڈمی ڈیرا دھون سے کمیشن کا اعزازدیا گیا اور30 جون 1944 کوعارضی طور پر کیپٹن بنا دیا گیا۔
عسکری سمجھ بوجھ اور شاندار فوجی خدمات کے پیش نظر سرور محمد شہید کو 1946میں مستقل طور پرکیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔اس بہادر جوان نے پنجاب رجمنٹ کی کمانڈ سنبھالتے ہوئے بھارتی فوج کو کشمیر کے ایک حصے سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
قوم کے اس بہادر سپوت نے 27 جولائی 1948 کی صبح دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔