مسلم لیگ(ن )نےراجہ فاروق حیدرکو وزیر اعظم آزاد کشمیرنامزدکردیا

شائع 27 جولائ 2016 11:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن )نے راجہ فاروق حیدرکو وزیراعظم آزاد کشمیرنامزد کردیا ،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کومثبت تبدیلی نظرآنی چاہئے ۔ کشمیرمیں سڑکوں کا جال بچھائیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکے نومنتخب اراکین کا اجلاس ہوا ، راجہ فاروق حیدرکوآزاد کشمیرکا وزیراعظم نامزد کیا گیا ۔

  وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ ن لیگ کا مینڈیٹ ترقی کا مینڈیٹ ہے ، کرپشن سے پاک اورمیرٹ پرنظام حکمرانی یقینی بنایا جائے ، جس کیلئے ایمانداراورقابل کابینہ کی تشکیل ضروری ہے ۔

 وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاہم مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کا ایک نامکمل ایجنڈہ ہے ۔

نامزد وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ سسٹم میں خرابی کرنے والوں کا احتساب ہوگا تاہم انتقامی سیاست نہیں ہوگی ۔

راجہ فاروق حیدرنے بتایا کہ آزاد کشمیراسمبلی کے نئے اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔