گورنر سندھ عشرت العباد نے قائم علی شاہ کا استعفیٰ منظور کرلیا
فائل فوٹوکراچی:گورنر سندھ عشرت العباد نے وزیرا علیٰ قائم علی شاہ کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔اس موقعے پر گورنر سندھ نے پریس کانفرنس کی ،جس میں قائم علی شاہ کی خدمات کو سراہا ۔
عشرت العباد کا کہنا تھا کہ گوررنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا ایک تعلق رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرا وزیرا علیٰ کیساتھ جوڑی نہیں جوڑا تھا،قائم علی شاہ کے پاس بردباری تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کا عمل پر امن طریقے سے ہورہا ہے ۔مراد علی شاہ سے متعلق گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے مشکل ترین محکموں کو لیڈ کیا ہے ۔
دوسری جانب قائم علی شاہ نے گورنر سندھ کی جانب سے تعریف کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کیلئے تاحال خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔