قومی اسمبلی :کوئٹہ دھماکے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظور
فائل فوٹواسلام آباد:قومی اسمبلی نے کوئٹہ دھماکے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی۔۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کے غم میں برابرکا شریک ہے ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں کوئٹہ حملے کے خلاف قرارداد مذمت منظور کر لی گئی،قرارداد وزیر قانون زاہد حامد نے پیش کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلال انورکانسی سمیت تمام افراد کی شہادت پرقوم صدمے میں ہے ۔۔
سترسے زائد بے گناہ جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔قرارداد میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان بلوچستان کے عوام وکلاء اورمیڈیا کے ارکان سے یکجہتی کا اظہارکرتا ہے،غیر ریاستی عناصرکے مذموم مقاصد کو شکست دیں گے۔
قرارداد کے ذریعے سے ایوان نے دہشتگردی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے ہمارے اتحاد اورایمان کو متزلزل نہیں کرسکتے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔