مظفرگڑھ میں مسافربس حادثےکاشکار، 3افرادجاں بحق

اپ ڈیٹ 10 اگست 2016 06:42am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مظفرگڑھ:کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس مظفرگڑھ میں حادثے کا شکار ہوگئی، 3افراد جاں بحق اور 13زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ،مظفرگڑھ میں علی پورنظروں والی ہٹی کے قریب تیز رفتار کوچ اور ٹریلرمیں تصادم ہوا، زخمیوں کو  اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 اسپتال ذرائع کے مطابق، زخمیوں میں خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔

 پولیس کے مطابق ،مسافر کوچ کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔