سانحہ کوئٹہ:پنجاب بھر میں دوسرے روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
فائل فوٹولاہور:سانحہ کوئٹہ پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں دوسرے روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے،پاکستان بار کونسل نے 3جبکہ پنجاب بار کونسل نے 2 روزہ ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔
ملک بھر کی طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں دوسرے روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے۔
جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی،لاہور کی ایوان عدل،سیشن کورٹ،ضلعی کچہری،کینٹ کچہری اور ماڈل ٹاون کچہری سمیت لاہور ہائیکورٹ میں بھی عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
سانحہ کوئٹہ پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 7روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 3روز جبکہ لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی 7روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،سوگ کے دوران تمام وکلاء سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔
سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں آج سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تعزیتی اجلاس منعقد کیا جائے گا،جس کی صدارت ایڈیشنل آٹارنی جنرل نصیر بھٹہ کریں گئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔