اسلام آباد:کسٹم اینٹی اسمگلنگ سیل کی موبائل کو حادثہ،4اہلکار جاں بحق
فائل فوٹواسلام آباد:اسلام آبادمیں باہترموڑکے قریب کسٹم اینٹی اسمگلنگ سیل کی موبائل باہترموڑکے قریب کھائی میں گرگئی۔ حادثے میں 4اہلکارجاں بحق اور ایک انسپکٹرزخمی ہوگیا۔
اسلام آباد کے قریب باہتر موڑ پرکسٹمزاینٹی سمگلنگ سیل کی موبائل اسمگلرزکا پیچھا کرتے ہوئےحادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 4اہلکارجاں بحق جبکہ ایک انسپکٹر زخمی ہو گیا۔
جاں بحق ہونیوالے اہلکاروں میں ڈرائیورعامر، سپاہی شکیل، اعجازاور جمیل شامل ہیں۔ زخمی انسپکٹرگل نوازاورجاں بحق افراد کی لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی جی موٹروے امتیازاحمد کا کہنا ہے کہ کسٹمزنے چکری کے قریب اسمگلنگ کے سامان سے بھری گاڑی کا پیچھا کیا اورباہتر موڑ کے قریب گاڑی حادثے کا شکارہوگئی ۔ انہوں نے کہاکہ موٹروے پولیس کی مدد سے اسمگلرزکی تلاش جاری ہے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔