کمانڈرسدرن کمانڈکی شہزاد خان کےگھر آمد،اہل خانہ سے تعزیت
فائل فوٹوکوئٹہ:کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض آج نیوز کے شہید کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر پہنچے۔لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہزاد خان کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
کمانڈر سدرن کمانڈ آج نیوز کے شہید کیمرہ مین کے اہلخانہ کا غم بانٹنے کیلئے کوئٹہ میں اُن کے گھر پہنچے ،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اُن کو دلاسہ دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شہید شہزاد خان کی ننھی صاحبزادیوں سے بھی ملاقات کی،کمانڈر سدرن کمانڈ نے باپ کی شفقت سے محروم ہوجانے والی دونوں بچیوں کو پیار کیا،شہزاد کی صاحبزادی ننھی عبیرہ کو دیکھ کر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض جذباتی ہوگئےاور بازو پر لگا سبز ہلالی پرچم سے مزین بیج نکال کر عبیرہ کو دے دیا۔
کمانڈر سدرن کمانڈ نے شہزاد کے بھائی سے تعزیت کی اور شہید کے بلند درجات کیلئے دعا مانگی،کمانڈر سدرن کمانڈ نے شہید شہزاد کے اہل خانہ کو یقین دلایا جلد ہی واقعے میں ملوث دہشت گرد کو ان کے انجام رک پہنچایا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔