خیبر پختونخوا میں گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا عمل آج سے شروع ہو گا
فائل فوٹواسلام آباد:خیبر پختونخوا میں الیکشن کمیشن کی جانب سے گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا عمل آج سے شروع ہو گا۔ تصدیق کے عمل میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے 9ہزارانہتراساتذہ کی تربیت مکمل ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق، خیبر پختونخوا میں گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا عمل آج سے شروع ہو گا۔276 اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران اس عمل کی نگرانی کریں گے۔
اس دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے 9ہزار 69 اساتذہ کی تربیت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ گھر گھر تصدیق کا عمل 29 اگست تک جاری رہے گا۔ 30 اگست سے نو ستمبر تک تصدیقی عمل کے دوران تصدیق شدہ انتخابی فہرست کو درست کیا جائے گا اور بعد ازاں 20 ستمبر تا 10 اکتوبر تک ان فہرستوں کو عوام کے معائنے کے لیے آیزواں کیا جائے گا۔
تصدیق کے عمل کے دوران فوت ہونے والوں کے نام ووٹرز لسٹ سے خارج کردیئے جائیں گے جبکہ نئے نادرہ شناختی کارڈ ز حاصل کرنے والوں کے ناموں کو فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔